گنجمنڈی سے بائیک لفٹر گرفتار، 8 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

گنجمنڈی سے بائیک لفٹر گرفتار، 8 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) گنجمنڈی پولیس نے بائیک لفٹر کو گرفتار کرکے 8 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے۔

گرفتار ملزم کی شناخت عدنان عرف لاہوری کے نام سے ہوئی، ملزم کے ساتھیوں و سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے کو ششیں جا ری ہیں۔ ادھر کلرسیداں پولیس نے رشتے کے تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والے ملزم عدیل کو گرفتار کر لیا، عدیل نے فائرنگ کر کے سیمرا بی بی کو زخمی کیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں