اوپن یونیورسٹی میں کرسمس کے حوالے سے تقریب

اوپن یونیورسٹی میں کرسمس کے حوالے سے تقریب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کرسمس کے حوالے سے گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی سینٹ جان پال دوم پیرش اقبال ٹاؤن کے ریورنڈ فادر اعظم صدیق تھے۔

ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔ وائس چانسلر نے مسیحی کارکنوں کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک خوبصورت معاشرے کے قیام کیلئے ہمیں اپنے انبیا کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا، ریورنڈ فادر اعظم صدیق نے کہا کہ کرسمس کی یہ تقریب اور یونیورسٹی کے اس آڈیٹوریم میں آویزاں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی تصاویر مسیحی براداری کو حصول تعلیم کی جانب راغب کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں