ڈاکٹر زاہد لطیف نے بطور ریکٹر نسٹ ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
چین کی ممتاز پیکنگ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری، ایم فل کی امتیازی ڈگری اور چار مضامین میں ماسٹرز کی ڈگریوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر زاہد تحقیق و افزائش کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں اور پاکستان اور بیرون ملک اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تدریسی فرائض بھی ادا کر چکے، وہ وفاقی سیکرٹری دفاعی پیداوار بھی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر زاہد کو امریکا، برطانیہ اور چین کی یونیورسٹیوں اور تھنک ٹینکس میں لیکچرز دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔