سرہالی میں 15 سال سے گراکھمبابحال نہ کیا جا سکا

سرہالی میں 15 سال سے  گراکھمبابحال نہ کیا جا سکا

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار )سرہالی میں 15 سال سے گراکھمبابحال نہ کیا جا سکا۔

سب ڈویژن (گیپکو) سیدپورکے علاقہ سرہالی میں دربارمرچاں والی سرکار کے قریب کھیتوں میں نصب بجلی کے کھمبے کو گرے 15سال کاعرصہ گزرچکاجسکی وجہ سے تار زمین کے انتہائی قریب ہونے سے کاشتکاری میں مشکلات کاسامنا ہے اورکسی بھی وقت انسانی جان ضائع ہونے کاخدشہ لاحق ہے ۔شہریوں نے چیف ایگزیکٹوگ یپکو،ایس ای سیالکوٹ،ایکسین کینٹ اورایس ڈی اوسیدپورسے جلدکھمبے کو درست کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں