پانی کے بحران کا آج خاتمے کا امکان

پانی کے بحران کا آج خاتمے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پانی کے بحران کا آج خاتمے کا امکان ، شہر کی بڑی پانی لائن آج بحال ہوجائے گی ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے یونیورسٹی روڈ کا دورہ کرکے۔۔

 پانی کی 84 انچ ڈایا لائن کے مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا دورے کے دوران چیف انجینئر واٹر ٹرنک مین ظفر پلیجو سمیت دیگر حکام موجود تھے اس موقع پر واٹر کارپوریشن حکام نے ڈبلیو ٹی ایم عملے کی دن رات کوششوں کو سراہا۔ چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم نے  کہا کہ مرمتی کام رات گئے مکمل کرلیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں