رئیس الاحرار دو قومی نظریہ کے محافظ تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر

رئیس الاحرار دو قومی نظریہ کے محافظ تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) رئیس الاحرار چودھری غلام عباس کی 57 ویں برسی کی مرکزی تقریب قائد ملت کے مزار فیض آباد میں ہوئی۔

وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ وزرا دیوان علی خان چغتائی، چودھری اکبر ابراہیم، امتیاز نسیم، احمد صغیر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، مہرالنسائ، سردار عثمان علی خان، شمیم علی ملک و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ رئیس الاحرار چودھری غلام عباس کشمیر میں دو قومی نظریہ کے محافظ تھے۔ وہ الحاق پاکستان کے مضبوط داعی اور کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے پاسبان تھے جنہوں نے اپنی زندگی تحریک آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں