ملک سے پولیوکے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، کوآرڈینیٹر برائے صحت

ملک سے پولیوکے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، کوآرڈینیٹر برائے صحت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے گزشتہ روز کیماڑ ی میں پولیو مہم کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور فیلڈ میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، معاشرے کے تمام طبقات پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں، بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں