ڈی سی کی 3 ماہ میں راولپنڈی کو زیرو ویسٹ بنانیکی ہدایت

ڈی سی کی 3 ماہ میں راولپنڈی کو زیرو ویسٹ بنانیکی ہدایت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ کی زیرصدارت گزشتہ روز ڈی سی آفس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ کے تحت صفائی ستھرائی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی سی نے کہا تمام علاقوں کو آئندہ تین ماہ میں ’’زیرو ویسٹ‘‘ بنایا جائے، راولپنڈی شہر کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے۔ سی ای او رانا ساجد صفدر نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے مؤثر منصوبہ بندی کر لی ہے۔ گلی محلوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر خصوصی آپریشنز کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں