ون فائیو پر بوگس کال کرنیوالا گرفتار
راولپنڈی (ایجنسیاں) مورگاہ پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم شاہد نے 15پر کال کی کہ اس کا بھائی چار روز سے لاپتا ہے، پولیس نے تحقیقات کیں تو معلومات جھوٹی پائی گئیں۔ فوری موقع پر پہنچی، تحقیقات پر پتا چلا بھائی کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں منشیات کا مقدمہ درج ہے جس کے بارے میں کالر کو پہلے سے پتا ہے، مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا۔