ڈپٹی کمشنر کوٹ ادوکاٹی ایچ کیو ہسپتال کادورہ،سہولتوں کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادوکاٹی ایچ کیو ہسپتال کادورہ،سہولتوں کاجائزہ

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کاٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو کااچانک دورہ۔

،ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی، جنرل وارڈ میں مریضوں کی عیادت اور مریضوں کے ساتھ موجود لواحقین سے ہسپتال کے عملے اور سہولیات کے بارے دریافت بھی کیا اورمہیاکی جانے والی میڈیسن کا ریکارڈ بھی چیک کیا،اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مہر کامران اکبر گٹ سمیت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی موجودتھا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت انسان کی بنیادی ضرورت ہے اس میں کمی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں اور انسانی زندگی ہر چیز سے زیادہ قیمتی ہے اس لئے سٹاف کی حاضری اور میڈیسن کی دستیابی ہر وقت ضروری ہے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی انتظامیہ سے مزید کہا کہ وہ رات گئے بھی ہسپتال کا دورہ کریں گے ڈیوٹی میں غفلت اورغیر حاضری پر ہرگز معافی نہیں ملے گی،اس موقع پرانہوں نے ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹروں کو متنبہ کیا کہ وہ عوام کوصحت کی بہتر انداز میں سہولیات فراہم کریں تاکہ عوام کاسرکاری ہسپتالوں پر علاج معالجہ کے حوالہ سے اعتماد بحال ہو،انہوں نے طبی و انتظامی عملہ کو ہدایت کہ وہ ڈیوٹی اوقات کی پابندی کریں اوردستیاب وسائل کو عوامی خدمت کیلئے ذمہ داری اور فرض شناسی کے تحت ادا کریں ،اس سلسلہ میں کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے شعبہ امراضِ قلب کی نئی انسٹال شدہ مشینوں کی کاکردگی چیک کی،پیڈز وارڈز میں نومولود بچوں کو رکھے جانے والے انکیوبیٹر مشینوں اور ادویات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں