ڈپٹی کمشنر کی انسداد تجاوزات آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی انسداد تجاوزات آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت بیوٹیفکیشن اور ۔

تجاوزات کے مستقل خاتمہ بارے پلان کا جائزہ لینے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیوٹیفکیشن پلان اور تجاوزات کے خاتمہ بارے ایجنڈا پیش کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے انسداد تجاوزات آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہروں کی خوبصورتی اور تجاوزات کا مستقل خاتمہ مشن ہے جس کیلئے جامع پلان مرتب کیا گیا ہے میونسپل کمیٹیز پلان پر موثر اندا زسے عملدرآمد یقینی بنائیں شاہراہوں اور گرین بیلٹس کو دیدہ زیب بنایا جائے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد کسی جگہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوں۔ اور لائن مارکنگ جاری رکھی جائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و جنرل سید عثمان منیر بخاری، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ملک فاروق احمد، اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،سی او ایم سی علی احمد صابر اور دیگر افسران موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ انیشٹوز بارے افسر وں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس انہوں نے کہا کہ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے ہیں افسر کے باقاعدگی سے کے پی آئیز سو فیصدمکمل ہونے چاہئیں اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں