انگلش ورکس کے طلبہ کے لیے بزنس ٹریننگ سیشن

انگلش ورکس کے طلبہ کے  لیے بزنس ٹریننگ سیشن

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کے تعاون سے انگلش ورکس کے طلبہ کے لیے بزنس ٹریننگ سیشن میں ۔

وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے طلبہ کو کاروبار شروع کرنے کے لیے ضروری مہارتیں، حکمتِ عملیاں، اور رہنمائی فراہم کی، وفد میں وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسما بتول ایگزیکٹو ممبر اور سیکرٹری جنرل زاہد سعید نے شرکت کی۔آصف علی سابق صدر نے ’’کاروبار کی رجسٹریشن اور کاروباری تقاضے ‘‘ پر آگاہی فراہم کی اور آن لائن پلیٹ فارمز کی مثالیں پیش کیں جو نئے کاروبار کی معاونت کر رہی ہیں۔ محمد عثمان سابق سینئر نائب صدر نے ’’مقبول کاروباری شعبے ، نئے کاروبار کے آئیڈیاز اور کامیابی کی کہانیاں‘‘ کے موضوع پر مثالوں کے ساتھ آگاہی فراہم کی ۔محمد غضنفر علی سابق صدر اور ایگزیکٹو ممبر نے ’’کاروبار کا تعارف اور کاروبار کی اہمیت‘‘کے موضوع پر آگاہی فراہم کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں