سید الطاف شاہ گیلانی کے عرس کی تقریبات شروع
ملتان(کرائم رپورٹر )روحانی پیشوا پیر سید الطاف حسین شاہ گیلانیؒ کا 25واں دو روزہ عرس درگاہ عالیہ گیلانیہ گلبرک کالونی ملتان میں شروع ہوگیا ہے ۔۔۔
عرس کی تقریبات کا آغاز سجادہ نشین درگاہ عالیہ صاحبزادہ سید فیض الحسن گیلانی اور صاحبزادہ سید ایاز الحسن گیلانی نے مزار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیکر اور چادر پوشی کرکے کیا اس موقع پر مخدوم سید ولایت مصطفی گیلانی، سید محمد ثقلین بخاری ،مفتی محمد کاشف فریدی ،علامہ محمد رمضان چشتی ،علامہ قاضی بشیر احمد گولڑوی ،علامہ ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ سمیت سینکڑوں مریدین نے شرکت کی۔