اکائونٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن،عامر عباس صدر منتخب

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن کے سال 2025 کے انتخابات میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس خانیوال کے۔۔۔
سینئر آڈیٹرعامر عباس مگسی اور محمد صادق نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔ عامر عباس مگسی بلا مقابلہ صدر جبکہ محمد صادق بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ عبدالوقاص کو وائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔اس پُرمسرت موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس خانیوال میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر فرسٹ اللہ داد ہانس اورمہمان اعزاز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سیکنڈ حماد رضا صدیقی تھے ۔مہمان خصوصی اللہ داد ہانس نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں نومنتخب قیادت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عامر عباس مگسی اور محمد صادق نے اپنی سابقہ کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف قابل، دیانتدار اور اصول پسند شخصیات ہیں بلکہ وہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھی پرعزم رہتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کو ایک نئی سمت دینے کے لئے ان کی قیادت اہم کردار ادا کرے گی۔مہمان اعزاز حماد رضا صدیقی نے کہاکہ ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات ادارے کی یکجہتی، جمہوریت اور شفافیت کا مظہر ہیں ۔