ایس ایس او گریڈ ون کے عہدے پر ترقی کیلئے امتحانی نتائج جاری
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ریجنل ٹریننگ سنٹر میں ایس ایس او گریڈ IIسے ایس ایس او گریڈIکے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحانا ت کے نتائج جاری کردئیے گئے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ایگزام میپکو محمد نعمان ملک کے مطابق شعبہ جی ایس او کے ایس ایس او گریڈIIجی ٹی 600امتحان میں 25ملازمین نے کامیابی حاصل کی ان میں جی ایس او ملتان کے اظہر اقبال نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کامیاب ہونے والوں میں جی ایس او سرکل ملتان کے غلام شبیر، محمد عمران عبدالشکور،مصباح الدین،عبدالرؤف، جمشید اقبال، غلام سرور، سیف اللہ صدیق، محمد ارشاد، رحمت اللہ، سجاد حسین، عبدالحق، محمد شعیب، امتیاز حسین، محمد معین، لیاقت علی ودیگر شامل ہیں۔