عدالت کا محکمہ تعلیم خانیوال کی ملازمہ کی داد رسی کا حکم

ملتان( کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج راحیل کامران نے محکمہ تعلیم خانیوال کی ملازمہ شان زہرا کی ۔۔
رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ پٹیشنر کی 30 دن میں دادرسی کی جائے اور اس کی تنخواہ ادا کی جائے شان زہرا کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو بتایا کہ خاتون کا تبادلہ دور دراز علاقے میں کر دیا گیا۔ اس کی تنخواہ روک دی گئی اور پھر اسے معطل بھی کر دیا گیا ۔