نہری پانی چوری ‘ناجائز آبپاشی پر27افراد کیخلاف مقدمات

 نہری پانی چوری ‘ناجائز آبپاشی پر27افراد کیخلاف مقدمات

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن کی محکمہ انہار کی لاپرواہی کی شکایات پر بڑی کارروائی۔۔۔

، مختلف علاقوں میں نہری پانی چوری ،ناجائز آبپاشی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر تھانہ خانگڑھ،روہیلانوالی کی حدود میں 27افراد کیخلاف مقدمات درج ،مقدمات کا اندارج محکمہ انہار کے سب انجینئر کی مدعیت میں کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ سرکاری پانی چوری کرکے حقدار کی حق تلفی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا محکمہ انہار کے افسر عوامی شکایات پر فوری سدباب کے عمل کو یقینی بنائیں اور اس قسم کے منفی عوامل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے عوامی شکایات پر از خود نوٹس لیتے ہوئے نہروں میں موگے ،کٹ اور پائپ لگا کر پانی چوری میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سب انجینئر انہارکی مدعیت میں تھانہ خانگڑھ اور روہیلانوالی میں 27افراد کیخلاف مقدمات درج کرادئیے۔پولیس تھانہ روہیلانوالی میں محمد ارشد، محمداقبال،اللہ داد،محمد رفیق،دلدار حسین ،غلام مصطفی ،محمد اقبال جبکہ تھانہ خانگڑھ میں عبدالغفار ،منیر حسین ،اجمل حسین،طارق،رحیم بخش،غلام حسین ،مسعو د، غلام فرید،کالو،مہر ارشد،احمد نواز،محمد اسماعیل، ریاض حسین،اللہ ڈیوایا،اللہ وسایا،منظور حسین، شوکت کیخلاف  مقدمات درج کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں