خانیوال،ناجائز تعمیرات کیخلاف آپریشن، 220دکانیں مسمار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) خانیوال ضلع میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرسرپرستی اسسٹنٹ کمشنرجہانیاں محمد زوہیب شفیع نے ٹھٹھہ صادق آباد کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں 220غیرقانونی دکانوں کو مسمار کردیا ہے ،یہ کریک ڈاؤن پل بتیس،سینتیس،اڑتیس اور پل 114میں کیا گیا ہے ،کریک ڈاؤن کے بعد دکانین مکمل طور پر کلیئر کروالی گئی ہیں۔