مخدوم عبد الرشید حقانی ؒ کے 777ویں سالانہ عرس کا افتتاح

مخدوم رشید(نامہ نگار)سلطان العارفین حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی ؒ کے 777ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
تقریب کا آغاز سجادہ نشین دربار عالیہ مخدوم جاوید ہاشمی نے کیا ۔انہوں نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر پوشی کی، اس موقع پر اولادِ حقانی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، سجادہ نشین مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے کہا اولیاء کرام کے مزارات رشدوہدایت کا منبع ہوتے ہیں، اولیاء کرام نے ہمیشہ امن و آشتی اور محبت کا درس دیا ہے ، تقریب میں دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ یہ عرس 15جون سے 15جولائی تک جاری رہتا ہے اور اس دوران چشمہ آبِ شفاء بھی زائرین کے لئے کھول دیا جاتا ہے ۔