مسلح افراد کا شہری کے گھر حملہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )تھانہ سٹی کی حدود بلال ٹاؤن 9/11-WB میں مسلح افراد نے ایک شہری کے گھر پر حملہ کر دیا۔
نعیم مقبول، وہاب انصاری اور ان کے ساتھی پسٹل سمیت محمد ماجد علی کے گھر داخل ہوئے ، خواتین سے بدتمیزی کی اور اینٹوں و ڈنڈوں سے حملہ کر کے ماجد کو شدید زخمی کر دیا، جس کا بازو ٹوٹ گیاشور شرابے پر اہل علاقہ نے ماجد کی جان بچائی، جبکہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ۔