رشوت کا الزام ثابت، ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی معطل
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈرائیور سے رشوت کی وصولی کا الزام ثابت ہو نے پر انکوائری کے بعد اے ایس آئی ٹریفک وہاڑی معطل کر دیا گیا۔
ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کو ٹرانسپورٹ کمپنی کے سب آفس منیجر نے تحریری درخواست میں قرار دیا کہ اے ایس آئی ٹر یفک وہاڑی فاروق بھٹی نے بس ڈرائیور کو رشوت کیلئے ہراساں کیا دو ہزار طلب کیے ایکہزار لیکر جان چھوڑی جس کی حسب وعدہ ایک دن میں رسید نہ پہنچی جس پر ڈی پی او نے انکوائری کی جس میں فریق پیش ہوئے جہاں ٹریفک اے ایس آئی کا رشوت لینا ثابت ہوا تو ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے اے ایس آئی فاروق بھٹی کو معطل کر دیا ۔