امام حسین ؓ نے یزیدی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،قمر نقوی

امام حسین ؓ نے یزیدی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،قمر نقوی

ملتان(کرائم رپورٹر)9محرم الحرام علم و ذوالجناح کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ یاد گار حسینیؓ ممتاز آباد سے تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے سینئر نائب صدر پنجاب و ممبران کمیٹی کی زیر قیادت برآمد ہوا۔

سید قمر حسنین نقوی نے اس موقع پر کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں اپنے پورے خاندان کے ساتھ لشکر یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اسلام کا جھنڈا جھکنے نہیں دیا۔کربلا کے میدان میں یزید کے ظلم ستم کی مثال کہیں نہیں ملتی۔حضرت امام حسینؓ نے اپنے ناناؐ پر نازل ہوئے قرآن کو نیزے پر سنایا۔عالم اسلام حضرت امام حسینؓ کو سلام پیش کرتے ہوئے مجالس میں عزاداری کر کے اپنی عقیدت مندی ظاہر کرتے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے جلوس کی فول پروف سکیورٹی کے انتطامات کئے گئے جلوس اپنی مقررہ گزر گاہوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں