حضرت امام حسینؓ حق گوئی ،صداقت کی علامت،عبدالغفار

ملتان (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک عبدالغفار ڈوگر،ملک عبدالجبار ڈوگر، ملک شہباز شادا کی جانب سے لنگرکا انتظام کیا گیا ۔
اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ آج ہم ایک عظیم قربانی کی یاد میں جمع ہیں، ایک ایسا دن جو صبر، وفا، حق گوئی اور باطل کے خلاف جہاد کی علامت بن چکا ہے ۔ یوم عاشورہ، صرف تاریخ کا ایک واقعہ نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا ایک پیغام ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں اپنے اہلِ بیت اور جانثار ساتھیوں کے ساتھ جو قربانی دی، وہ رہتی دنیا تک حریت، انصاف اور سچائی کی علامت رہے گی۔ غفار ڈوگر نے کہا اس عظیم موقع پر اپنی قوم کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر ہم حسینیتؓ کے پیروکار ہیں تو ہمیں عدل، محبت، قربانی اور حق پرستی کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ہمیں فرقہ واریت، نفرت، اور خودغرضی سے نکل کر ایک متحد، پرامن اور فلاحی معاشرہ تشکیل دینا ہوگا۔ امام حسینؓ نے تلوار نہیں، کردار سے انقلاب برپا کیا۔ان کا پیغام کسی ایک فرقے کے لیے نہیں، پوری امت مسلمہ اور انسانیت کے لیے ہے ۔