بارش، آندھی سے ٹیوب ویلز کے سولر پینلز ٹوٹ گئے
وہاڑی (نمائندہ خصوصی )شدید بارش اور آندھی سے ٹیوب ویل چلانے والے سولر پینلز ٹوٹ گئے ۔
فصلیں خشک سالی سے برباد ہونے کا خدشہ ہے ۔چک نمبر 198ای بی میں آنے والی شدید طوفانی بارش نے کسانوں کو بھاری نقصان سے دوچار کر دیا۔ بارش کے ساتھ تیز آندھی کے باعث متعدد کسانوں کے زرعی مقاصد کیلئے لگائے گئے سولر پینلز ٹوٹ گئے جس سے فصلوں کو پانی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔متاثرہ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی اور پیداواری لاگت سے پریشان ہیں، اب اس قدرتی آفت نے ان کیلئے مزید مسائل کھڑے کر ئیے ہیں۔ کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نقصانات کا جائزہ لے کر مالی امداد فراہم کی جائے ۔