آپریشن کلین کے بعد تجاوزات دوبارہ قائم،ٹریفک جام معمول

آپریشن کلین کے بعد تجاوزات  دوبارہ قائم،ٹریفک جام معمول

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے بعد تجاواز ت دوبارہ قائم ہونا شروع ہوگئیں۔۔۔

 شہر بھر میں اہم سڑکوں پر ریڑھیوں اور رکشاؤں کی پھر بھرمار ہوگئی جس سے ریل بازار، گول چوک جناح اور کلب روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ،ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے شہروں کو تجاوزات سے پاک کرکے خوبصورت بنانے کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں