کسٹم کی جانب سے سمگل شدہ سامان کی نیلامی کا انعقاد

کسٹم کی جانب سے سمگل شدہ سامان کی نیلامی کا انعقاد

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈپٹی کلکٹر کسٹم مقبول احمد،سپرنٹنڈنٹ آکشن رمضان سیال کی زیرنگرانی کسٹم کلکٹریٹ آفس ملتان میں سمگلنگ میں پکڑے گئے کروڑوں روپے کے مال کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔

نیلامی میں غیر ملکی گاڑیاں، ٹائرز، سگریٹس،شاپنگ بیگز،سولر انورٹرز،سپئیر پارٹس، خشک دودھ، موبائل فونز، بیٹریاں، کپڑا، پٹرول، ڈیزل سمیت دیگر اشیاء شامل تھی۔نیلامی کا عمل شفاف ترین پایا گیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ نیلامی میں آکشنز کے فرائض کنور ریاض احمد نے سر انجام دیئے اس موقع پر کلرک شہزاد ناصر اور دانش جاوید بھی موجود تھے نیلامی کے شفاف طریقہ کار پر شہریوں نے کسٹم افسروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں