رانا مصور میموریل اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) رانا مصور میموریل اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سفیر محبت پاکستان شہزاد بھٹی تھے۔۔۔
جن کے ہمراہ صدر تابعدار ویلفیئر ٹرسٹ میاں اصغر علی مغل، جنرل سیکرٹری اصف سمارٹ کمبو اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما شریک تھے ۔ مہمانانِ خصوصی نے فیتا کاٹ کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔