1122سیلاب متاثرین کو ریسکیو کررہی ہے ،ترجمان
ملتان (کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق تحصیل جلال پور پیر والا اور ملتان میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
اب تک مجموعی طور پر 30ہزار 734 افراد اور 6ہزار 348 جانور محفوظ مقامات پر منتقل کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جلال پور سے 2ہزار 55افراد اور 298جانور جبکہ ملتان صدر و سٹی سے 153 افراد کو ایویکویٹ کیا گیا۔ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ترجیحی بنیادوں پر نکال رہی ہیں۔ ریسکیو 1122نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔