پولیس تھانہ ماچھیوال کا قحبہ خانہ پر چھاپہ، 10افراد گرفتار

پولیس تھانہ ماچھیوال کا قحبہ خانہ پر چھاپہ، 10افراد گرفتار

ہوٹل کی آڑ میں عصمت فروشی اور اشتہاریوں کو پناہ کے شواہد ملے : پولیس

ماچھیوال (نامہ نگار) پولیس تھانہ ماچھیوال نے کاروائی کرتے ہوئے عمران نامی شخص کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر 5 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں عمران، عرفان، بوٹا، جاوید، محمد احمد، یاسمین، انوار بی بی، صغراں بی بی، روبینہ اور شمائلہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 531 ای بی کے قریب ہوٹل بنا رکھا تھا جس کی آڑ میں مبینہ طور پر عصمت فروشی کا دھندہ کیا جاتا تھا جبکہ اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔کارروائی ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال رائے ساجد حسین، سب انسپکٹر عبدالجبار اور ٹیم نے کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے اڈے جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہ بن جاتے ہیں، اس لیے علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں