آئینی ترامیم سے طاقتور طبقے کواستثنیٰ دیا گیا ،عمران دھنوتر

 آئینی ترامیم سے طاقتور طبقے کواستثنیٰ دیا گیا ،عمران دھنوتر

اقتدار میں بیٹھے طبقے نے عوامی مفادات پسِ پشت ڈال دئیے ،پی ٹی آئی رہنما

مونڈکا (نامہ نگار) پی ٹی آئی رہنما میاں عمران دھنوتر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے ذریعے طاقتور طبقے نے تاحیات بندوبست کر کے اپنے مفادات کا تحفظ کر لیا ہے جس سے ملک و قوم کو نقصان پہنچ رہا ہے ، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں اور دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں، اربابِ اقتدار قوم پر رحم کریں اور ریلیف دیں۔انہوں نے کہا کہ ستائسویں آئینی ترمیم سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا، کیا اس ملک میں ہمیشہ استثنائی طبقہ ہی سیاہ و سفید کا مالک رہے گا؟ ،پچیس کروڑ عوام کیا انسان نہیں؟ ،طاقتور طبقہ عہدوں اور استثنیٰ کی آڑ میں عوام کا خون چوس رہا ہے جبکہ غریب مزید پس رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہر شعبہ زندگی میں مافیاز مضبوط اور کمزور طبقہ مزید کمزور ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی اقتدار میں آئے گی تو آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائے گی۔، عوام اور کمزور طبقات کے معاشی، سماجی اور معاشرتی تحفظ کے لیے قانون سازی کی جائے گی تاکہ کمزور طبقہ بھی مضبوط بن سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں