مونڈکا :مین بازار سے گندے پانی کی نکاسی نہ ہو سکی
سیوریج لائن کی صفائی ہوئی نہ نئے کھال کی تعمیر کی جانب پیش رفت
مونڈکا (نامہ نگار)سی ای او ضلع کونسل مظفر گڑھ کے احکامات اور عملہ کی کوششوں کے باوجود مین بازار سے گندے پانی کی نکاسی نہ ہو سکی سیوریج لائن کی صفائی ہوئی نہ نئے کھال کی تعمیر کی جانب کوئی پیش رفت ہو سکی شہریوں کا ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔شہریوں میاں سجاد شبیر زرگر میاں عبدالمجید و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے سخت ترین اذیت میں مبتلا ہیں، مین بازار نوری جامع مسجد تا ملحقہ گلیاں و محلہ جات میں سیوریج بندش کے باعث پانی جمع ہے آمد و رفت معطل یے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں ،بزرگ بچوں کا روزانہ گندے پانی میں گرنا معمول بن چکا ہے ۔،اڈا خان گڑھ تا عثمان کوریہ چوک متعدد مین ہولز کے ڈھکن غائب ہو چکے ،ان کھلے مین ہولز میں موٹر سائیکل سواروں کا گرنا اور زخمی ہونا بھی روزانہ کا معمول بن چکا ہے ۔گذشتہ دنوں شہریوں کے احتجاجی مظاہرے کے باعث ضلع کونسل مظفر گڑھ کا عملہ متحرک ہوا بھاری مشینری اور عملہ شاہجمال منتقل کر کے سیوریج کی صفائی کاکام بھی شروع ہوا ، سی ای او ضلع کونسل مظفر گڑھ نے بھی دورہ کیا اور شہریوں کو سیوریج لائن صاف کر کے پانی کی مین بازار سے نکاسی اور ناکامی کی صورت میں نیا کھال تعمیر کر کے پانی چالو کرنے کی نوید بھی سنائی تھی لیکن کوئی عملہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے ۔