چھ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار ،داؤ پر لگی رقم برآمد
بورے والا (نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی پولیس نے چھاپہ مار کرچھ جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے فوارہ چوک کے قریب چھاپہ مار کر چھ جواریوں فیصل ، یاسین، بشیر ، سجاد ، فہیم اور پرویز سکنہ بورے والا کو جواء پر لگی رقم سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید کارروائی جا ری ہے ۔