شوہرکابیوی پرتشدد،6ماہ کی بچی چھین لی

شوہرکابیوی پرتشدد،6ماہ کی بچی چھین لی

گگومنڈی(نامہ نگار)شوہرکابیوی پرتشدد،6ماہ کی بچی چھین لی۔چک نمبر187ای بی کارفاقت چھینہ بیوی کومیکے جانے سے منع کرتاتھا۔۔

جانے پرطیش میں آگیا۔ گاؤں187ای بی کی رہائشی قراۃ العین اپنی چھ ماہ کی بیٹی سمیت اپنے تایارحمت کے گھرفوتیدگی پرگئی ہوئی تھی کہ اس دوران اس کاخاوندرفاقت علی اپنے بھائی شوکت وغیرہ کے ہمراہ وہاں آگیااورتشددکانشانہ بناتے ہوئے قراۃ العین اوراس کے رشتہ داروں حنیف اوردانیال کوزخمی کردیااورقراۃ العین سے اسکی چھ ماہ کی بچی چھین کر فرارہوگئے ۔وجہ عناد رفاقت علی چھینہ اپنی بیوی کومیکے جانے سے منع کرتاتھااورمیکے جانے پرطیش میں آگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں