خصوصی افراد کے عالمی دن پر ضلع کونسل ہال میں تقریب

خصوصی افراد کے عالمی دن پر ضلع کونسل ہال میں تقریب

خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور فلاح کیلئے جامع اقدامات کو یقینی بنانے کا عزم

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن فیاض احمد سندھو تھے ۔ تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف، ڈی او ایجوکیشن محمد ذیشان، اور پرنسپلز میاں محمد ماجد و اسد حبیب نے شرکت کی۔سی ای او ایجوکیشن فیاض احمد سندھو نے کہا کہ ترقی وہی قومیں کرتی ہیں جو ہر فرد کو معاشرے کا مفید شہری بناتی ہیں، ہمارے خصوصی بچے بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر خصوصی بچوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے کہا کہ خصوصی بچوں کی خدمت دنیا و آخرت سنوارنے کا بہترین ذریعہ ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خصوصی افراد کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔پرنسپل میاں ماجد نے بتایا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں جنہیں بروئے کار لا کر خصوصی بچوں کے روشن مستقبل کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ خصوصی بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں