ویمن یونیورسٹی میں پائیدار ترقی پر بین الاقوامی کانفرنس
ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں جاری پانچویں بین الاقوامی کانفرنس ’’اقتصادی مسائل اور پائیدار ترقی 2025‘‘ کے دوسرے دن بھی تحقیقی سرگرمیاں اور علمی تبادلہ خیال بھرپور انداز میں جاری رہا۔
ترجمان کے مطابق کانفرنس کا بنیادی محور پائیدار ترقی، انسانی فلاح اور معاشی استحکام کے اہداف کا حصول ہے ۔دوسرے روز اہم موضوعات پر تحقیقی مقالات پیش کیے گئے۔