ڈی سی اور ڈی پی او کا تونسہ بیراج پر چیک پوسٹ کا اچانک دورہ

ڈی سی اور ڈی پی او کا تونسہ بیراج پر چیک پوسٹ کا اچانک دورہ

گندم اقدامات، اشیا کی نقل و حمل، گاڑیوں کی چیکنگ ودیگر انتظامات کا معائنہ کیا

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا تونسہ بیراج پر قائم چیک پوسٹ کا رات گئے اچانک دورہ، گندم کی ضلع بندی کے تحت جاری اقدامات،اشیائے خورونوش کی نقل و حمل، گاڑیوں کی چیکنگ، ریکارڈ کی تکمیل اورصفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ اس بارے تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹربلال سلیم نے ڈی پی اوکوٹ ادومنصور قمر کے ہمراہ ہیڈ تونسہ بیراج پر قائم چیک پوسٹ کا رات گئے اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے چیک پوسٹ پر جاری چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے چیک پوسٹ پر گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام، بارڈر پاس کے بغیر نان کسٹم پیڈ اشیاء کی ترسیل روکنے اور کسٹم قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ گندم کی ضلع بندی کی خلاف ورزی کرنے والوں اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں