ایف بی آر نجی ہسپتالوں میں ہراساں کرنا بند کرے ،پی ایم اے

ایف بی آر نجی ہسپتالوں میں ہراساں کرنا بند کرے ،پی ایم اے

چھاپے نہ رکے تونجی ہسپتال بند کر دیں گے ،عہدیداروں کی پریس کانفرنس

ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف نے الزام عائد کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیمیں نجی ہسپتالوں کے مالکان اور ڈاکٹروں کو باقاعدہ ہراساں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سے دس افراد پر مشتمل ٹیمیں نجی ہسپتالوں میں داخل ہو کر زیر علاج مریضوں کو بھی تنگ کرتی ہیں، جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نجی ہسپتال مالکان اور نجی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر مسعود الروف نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے نجی ہسپتالوں میں پوائنٹ آف سیلز کے حوالے سے اچانک چھاپے مارنا اور نوٹس جاری کر کے ڈاکٹروں کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس دوران کسی مریض کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ایف آئی آر ایف بی آر کیخلاف درج کرائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں