نان کسٹم پیڈ موبائلز فونز اور شراب برآمد
ملتان(کرائم رپورٹر) کسٹم سٹاف نے ایئر پورٹ پر مختلف واقعات میں موبائلزفونز اور شراب برآمد کرلی۔۔۔
دوحا سے آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو کسٹم سٹاف نے ملتان کے رہائشی ابو ذر فواذ کے سفری بیگ کی سکیننگ کے دوران دو موبائلزآئی فونز 17پرو میکس برآمد کرلیے جبکہ شارجہ سے ملتان ایئر پورٹ پہنچنے والی فلائٹ میں سوار رحیم یار خان کا رہائشی محمد آکاش سے شراب کی بوتل برآمد کرلی۔ کسٹم سٹاف نے مسافروں سے برآمد ہونے والے موبائلزفونز اور شراب ضبط کرکے گھر روانہ کردیا گیا ۔