ایئر پورٹ پر جھگڑا کرنے پر دو افراد گرفتار

ایئر پورٹ پر جھگڑا  کرنے پر دو افراد گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان ایئر پورٹ پر جھگڑا کرنے پر دو افراد کو اے ایس ایف نے گرفتار کرکے حوالے پولیس کردیا ۔ اے ایس ایف نے ایئر پورٹ پر معمول کی گاڑیوں تلاشی کے دوران گاڑی کو چیک کیا تو دو افراد آپس میں جھگڑا کررہے تھے جن کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

 گرفتار افراد کی شناخت محمد سجاد اور محمد یوسف سے ہوئی ۔یوسف نے بیان دیا کہ سجاد کے پاس موجود گاڑی میری ملکیت ہے جس کیخلاف میں نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا ہوا ہے ۔اے ایس ایف نے دونوں افراد کو گاڑی کے ساتھ پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس نے دونوں افراد کو تھانہ منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں