ایئر پورٹ پر بلیک لسٹ سمیت دو افراد گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایئر پورٹ سے بلیک لسٹ سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے نے نجی ایئر لائن کی پرواز سے جدہ جانے والے فیصل آباد کے رہائشی عمران وارث کوملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر دوران چیکنگ اور جانچ پڑتال گرفتار کرلیا۔۔۔
گرفتار شخص کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا جو ایف آئی اے فیصل آباد کو مطلوب تھا جبکہ مسقط سے آنے والی پروازمسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے ملتان کے نواحی علاقے کا رہائشی محمد شہزاد کو گرفتار کرلیا،مذکورہ شخص کا نام ایف آئی اے کی بھیک مانگنے کی لسٹ میں ٹاپ پر شامل تھا۔ ایف آئی اے نے گرفتارافراد کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے ۔