بیرون ملک جانے والی خاتون ایئر پورٹ پر گر کر زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر) بیرون ملک جانے والی خاتون ایئر پورٹ پر گر کر زخمی ہوگئی طبی امداد کے بعد حالت سنبھلنے پر فلائٹ میں سوار کردیا گیا۔۔۔
نجی ایئر لائن کی پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر جدہ کیلئے شیڈول تھی کہ ایک خاتون وزیر مائی سیڑھیوں سے گرگئی اور زخمی ہوگئی جسے فوری طور ایف آئی اے سٹاف نے اٹھایا اور طبی امداد دی گئی جس کے ہیڈ انجری ہوئی ایئر پورٹ پر موجود عملہ نے خاتون کو طبی امداد دی گئی اور طبیعت سنبھلنے کے بعد فلائٹ میں سوار کرکے روانہ کردیا گیا ۔