فلور ملز کا لائسنس معطل کرنے پر ڈی ایف سی سے جواب طلب
ملتان ( کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ارسلان فلور ملز مظفرگڑھ کا فوڈ گرین لائسنس معطل کرنے پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرگڑھ سے آج جواب طلب کر لیا ہے۔۔۔
پٹیشنر عبدالغفار ولد میاں بخت علی کی جانب سے رانا آصف سعید ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ گرین لائسنسنگ کنٹرول آرڈر 1957 کے تحت فلور ملوں کو گندم کی خریداری ،اسے سٹاک کرنے ،اس سے آٹا، سوجی اورمیدہ تیار کرنے کا اختیار حاصل ہے تاہم فلور ملز مالکان گندم فروخت نہیں کر سکتے ۔
ڈی ایف سی نے گندم سٹور کرنے پر ارسلان فلور ملز مظفرگڑھ کا لائسنس معطل کر دیا ہے جبکہ ریکارڈ کے مطابق موقع پر سٹاک موجود تھا محکمہ خوراک نے انہیں 15 دسمبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ۔اس وقت ان کے پاس 29210 بوری گندم موجود تھی جس میں سے ہر بوری کا وزن 100 کلو گرام بتایا گیا اور فلور مل گندم کی فروخت میں ملوث نہیں ہے یہ اس پر غلط الزام لگایا گیا۔