محکمہ سکول ایجوکیشن ،اہم انتظامی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ سکول ایجوکیشن ،اہم انتظامی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

ہیڈمسٹریس ربیعہ بصری کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا

ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ترقی کے بعد ایک اہم انتظامی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ جاری اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لوٹھر ملتان کی ہیڈمسٹریس ربیعہ بصری کو بی ایس-18 میں ترقی دے کر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، تحصیل کبیر والا، ضلع خانیوال تعینات کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ربیعہ بصری کو سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ، سینئر ہیڈمسٹریس اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔ ترقی کے بعد انہیں خالی آسامی کے خلاف تعینات کیا گیا ہے ۔

تاکہ تعلیمی اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلایا جا سکے ۔ محکمہ کے مطابق یہ تعیناتی سٹاپ گیپ ارینجمنٹ کے تحت کی گئی ہے جو باقاعدہ افسر کی تعیناتی تک مؤثر رہے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی جبکہ باقاعدہ افسر کی آمد تک ترقی کی ایکچولائزیشن اور دیگر متعلقہ امور مکمل کئے جائیں گے ۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیمی اداروں میں انتظامی تسلسل برقرار رکھنے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے بروقت فیصلے کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں