پرنسپل شہلہ جبیں کا تبادلہ،ڈی ای او ویمن راجن پور تعینات
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پرنسپل (بی ایس-19) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کوٹ اسلام، تحصیل کبیر والا۔۔۔
ضلع خانیوال شہلہ جبیں کو فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ویمن ایجوکیشن راجن پور تعینات کر دیا ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شہلہ جبیں کو یہ ذمہ داریاں سٹاپ گیپ ارینجمنٹ کے تحت سونپی گئی ہیں جو باقاعدہ افسر کی آمد تک جاری رہیں گی۔