میپکو آپریشن، 33ہزارصارفین سے 1ارب 17 کروڑ ریکور
21ہزار694گھریلو نادہندگان سے 21 کروڑ 98لاکھ30ہزاروصول کئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کرکے 33ہزارصارفین سے ایک ارب 17کروڑروپے ریکور کرلئے ۔ پرائیویٹ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف 33 ہزار 66آپریشن کئے گئے ان سے مجموعی طورپر ایک ارب 17کروڑ33لاکھ10ہزار روپے وصول کئے گئے ۔ریجن بھر میں 21 ہزار 694 گھریلو نادہندہ صارفین سے 21 کروڑ 98 لاکھ 30 ہزار روپے ، ایک ہزار423نادہندہ کمرشل صارفین سے 72کروڑ96لاکھ روپے، 811نادہندہ صنعتی صارفین سے 75 کروڑ 88 لاکھ40ہزارروپے وصول کئے گئے۔
،ایک ہزار 382نادہندہ کاشتکاروں سے 13کروڑ19لاکھ70ہزار روپے اور دیگر کیٹگریز کے 77نادہندگان سے 60لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ رننگ ڈیفالٹرز کی کیٹگری میں 4سے 6 ماہ کی مدت والے 11 ہزار800صارفین سے 13کروڑ61لاکھ روپے ، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے 768نادہندگان سے 2لاکھ 83ہزارروپے ، ایک سے تین سال کی مدت والے 26نادہندہ صارفین سے 15لاکھ50ہزارروپے وصول کئے گئے ۔ ڈیڈ ڈیفالٹرز کی کیٹگری میں ایک ماہ کی مدت والے 1356صارفین سے ایک کروڑ72لاکھ روپے ، دو ماہ کی مدت والے 683صارفین سے ایک کروڑ19لاکھ60ہزارروپے ، تین ماہ کی مدت والے 2226نادہندہ صارفین سے 3 کروڑ36لاکھ روپے ، چار سے چھ ماہ کی مدت والے 3155ڈیفالٹرز سے 4کروڑ94لاکھ روپے ، چھ ماہ سے ایک سال کی مدت والے 1297نادہندہ صارفین سے 2 کروڑ53لاکھ روپے ، ایک سے تین سال کی مدت والے 1164نادہندگان سے 3 کروڑ41لاکھ روپے اور تین سال سے زائد مدت والے 314ڈیڈڈیفالٹرز سے 61لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔