40فٹ گہرے کنویں میں گرنے والی بچی کو بچا لیا گیا

40فٹ گہرے کنویں میں گرنے والی بچی کو بچا لیا گیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) خانیوال کے نواحی علاقے گاؤں 3 اے ایچ کی رہائشی 3 سالہ حبیبہ ولد ذیشان سکنہ چک نمبر 3 اے ایچ، دو روز قبل لاپتہ ہوگئی تھی۔

اس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ مخدوم پور پہوڑاں میں درج کیا گیا، اور پولیس نے فوری طور پر تلاش شروع کی لیکن بچی کسی جگہ سے نہیں ملی۔گزشتہ روز اطلاع ملی کہ بچی کی آوازیں ایک گہرے کنویں سے آ رہی ہیں۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور ریسکیو اہلکاروں نے 40فٹ گہرے کنویں سے بچی کو زندہ نکالا۔ پولیس مختلف زاویوں سے یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اتنے گہرے کنویں میں یہ بچی کیسے گری۔ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو فوری طبی امداد دی اور پھر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔ اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا اور حکام کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی بیٹی کو محفوظ طریقے سے بازیاب کرایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ بچے کے لاپتہ ہونے کے اصل اسباب کا پتا لگایا جا سکے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں