رمضان تزکیہ نفس کا جامع ترقیاتی پروگرام، کلثوم پراچہ

رمضان تزکیہ نفس کا جامع ترقیاتی پروگرام، کلثوم پراچہ

ماہ صیام صبر برداشت،ہمدردی ، ایثار جیسی اقدار کو فروغ دینے کا ذریعہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ علومِ اسلامیہ و عربی کے زیر اہتمام \"رمضان المبارک: روحانی تجدید، رحمت اور الٰہی نعمتوں کا مہینہ\" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ ترجمان کے مطابق سیمینار کا مقصد رمضان المبارک کے باوقار استقبال اور اس کی روحانی، اخلاقی و سماجی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیئہ نفس، احتسابِ ذات اور روحانی ارتقا کا جامع تربیتی پروگرام ہے ۔

یہ مہینہ صبر، برداشت، ہمدردی اور ایثار جیسی اقدار کو فروغ دیتا ہے اور محروم طبقات کے احساس سے جوڑتا ہے ۔ طالبات عبادات، تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار اور صدقات کے ذریعے اپنی روحانی اصلاح کریں۔مہمانِ مقرر پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن نے کہا کہ رمضان کا بنیادی مقصد تقویٰ کا حصول ہے جو انسان کو نیکی کی راہ پر گامزن کرتا ہے ۔ انہوں نے سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کی تلقین کی۔بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر عذرا پروین اور پروفیسر ڈاکٹر منزہ حیات نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے اختتام پر امتِ مسلمہ کی سلامتی و اتحاد کیلئے دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں