گرانفروشی پر گرینڈآپریشن، اوورچارجنگ پر دکان سیل
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)رمضان المبارک کے چوتھے روز بھی ضلعی انتظامیہ گراں فروشی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی ہدایت پر پیرا فورس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چھٹی کے دن بھی فیلڈ میں متحرک رہے اور مختلف بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران اوورچارجنگ اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے ۔ پیپلزکالونی میں اوورچارجنگ پر ایک فروٹ شاپ کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور گرانفروشوں یا ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔