ملکی تحفظ کیلئے فوج کی کاوشوں کے حامی،انصر خان بابر
ملتان (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور معروف صنعت کار انصر خان بابر نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان کی تاجر برادری دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مادرِ وطن کے تحفظ کے لئے پاک افواج کی پرعزم کاوشوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن \"غضب للحق\" ریاست کے غیرمتزلزل عزم کا مظہر ہے جس کے تحت فتنہ الخوارج اور ملک کے امن، استحکام اور معاشی مستقبل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے ۔ پائیدار معاشی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ملک میں امن و سلامتی اور قومی یکجہتی کا مضبوط ماحول قائم ہو۔