وہاڑی پولیس کی شہری کیساتھ بدتمیزی پر تین اہلکار تبدیل

وہاڑی پولیس کی شہری کیساتھ بدتمیزی پر تین اہلکار تبدیل

مدعی مقدمہ سے درخواست نہ لینے ، ایف آئی آر میں ٹمپرنگ پر کارروائی کی گئی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)وہاڑی تھانہ سٹی پولیس کی شہری کیساتھ بدتمیزی پر تین اہلکار تبدیل ،مدعی مقدمہ سے درخواست نہ لینے ، ایف آئی آر میں ٹمپرنگ پر کارروائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جب محمد اسلم نے اپنی درخواست تھانے کے فرنٹ ڈیسک پر جمع کرانے کی کوشش کی تو افسر عامر نے درخواست لینے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں درخواست محرر آفس میں جمع کرائی گئی، تاہم ایف آئی آر میں مالیت میں ترمیم کر دی گئی۔مدعی مقدمہ اپنے بیٹے صدام حسین کے ہمراہ تھانے پہنچا تو ملازمین زاہد، وسیر اور ہیڈ کانسٹیبل سعید نے نامناسب رویہ اپنایا اور شہری کو تھانے سے نکال دیا۔ شہری نے شکایت ڈی پی او وہاڑی کو پیش کی، جس پر ڈی ایس پی صدر محمد رضوان خان نے انکوائری کی۔ تفتیش کے بعد تینوں اہلکاروں کو سرکل وہاڑی کے دیگر تھانوں میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں